• news

سول لائنز: موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 38 سالہ شخص، نوانکوٹ میں تیز دھار آلہ سے 2 لڑکے قتل

لاہور (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) لاہور میں 2 لڑکوں سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ سول لائن کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 38سالہ شخص کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سول لائن کے علاقہ میں مجید نظامی روڈ پر موٹرسائیکل سوار دونامعلوم افراد نے 38 ایوب ولد اشرف کو فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیا ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول ایوب گلشن اقبال رہائشی اور محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے دفتر کے باہر ایجنٹ تھا۔ تفتیش جاری ہے۔ نوانکوٹ کے علاقہ میں 2لڑکوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کردیا گیا،قتل ہونے والوں میں ایک مالک مکان کا بیٹا اور ایک ملازم شامل ہیں،پولیس نے فرانزک لیب ٹیم کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہدا کھٹے کرتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حسنین اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ نوانکوٹ کے علاقہ اجمیر پارک میں رہائش پذیر ہے،گزشتہ روز وہ کام پر گیا ہوا جبکہ اسکا بیٹا ارسلان جو کہ یونیورسٹی کا طالب علم ہے گھر پر ہی موجود تھا۔ اہل خانہ کے بیانات کے مطابق ارسلان نے بہن کو بتایا کہ اس کے دوست نیچے آ رہے ہیںکمرے میں نہ آئے، تین بجے ارسلان کی بہن نیچے آئی تو دیکھا کہ اسکے بھائی ارسلان اور 15سالہ ملازم طارق کی خون میں لت پت نعشیں پڑی ہوئی تھیں، ایس پی اقبال ٹائون علی رضا بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی علی رضا کا کہنا ہے واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ نہیں ہے، دیگر محرکات پر تفتیش جاری ہے، مقتولین کے جسم پر زخموں کے نشانات بھی ہیں جبکہ ان کے گلے تیز دھار چیز سے کاٹے گئے ہیں۔ ارسلان سے ملنے آئے دوستوںکے بیانات لئے جائیں گے۔ جلد ہی ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن