”چوروں کی بارات“ حکومت کے دولہا وزیراعظم ہیں: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چوروں کی بارات” حکومت کے دولہا وزیراعظم عمران“ صاحب ہیں ۔چور چور ڈاکو ڈاکو کہنے والوں کی باجی چور نکلی ۔پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چوروں کی بارات” حکومت کے دولہا وزیراعظم عمران“ صاحب ہیں - مریم اورنگزیب نے کہاکہ چور چور ڈاکو ڈاکو کہنے والوں کی باجی چور نکلی - مریم اورنگزیب نے کہاکہ علیمہ باجی وزیراعظم عمران خان کی بے نامی دار ہیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ کیا تھے وہ ذرائع جن سے اربوں کی غیر قانونی جائیداد خریدی گئیں ۔ عوام کو جواب دیں۔ علیمہ باجی کے غیر قانونی جائیداد کے ذرائع چندے ، تعلیم کے پیسے اور پاکستان تحریک انصاف کے جعلی اکاو¿نٹس ہیں ۔ علیمہ باجی نے شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بورڈ اور پارٹی فنڈ سے بیرونِ ملک اربوں کی جائیداد خریدی ۔ فواد چودھری صاحب آئیں بائیں شاہیں نہ کریں علیمہ باجی کی چوری کا جواب دیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب علیمہ باجی کی چوری پہ جے آئی ٹی کب بنائیں گے ؟ ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب علیمہ باجی کو این آر او کیوں دیا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ فواد چودھری صاحب علیمہ باجی کی چوری کا جون دیتے ہوئے پتا چلا “ نہ رو نہ رو “ کیا ہوتا ہے۔
مریم اورنگزیب