• news

امریکہ میں نئے پاکستانی سفیر اسد مجید آج ٹرمپ کو اپنی اسناد پیش کریں گے

اسلام آباد (آن لائن) ڈاکٹر اسد مجید سبکدوش امریکی سفیر علی جہانگیر صدیقی کی جگہ پیر کے روز باقاعدہ عہدہ سنبھالیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر اسد مجید 8 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے لئے واشنگٹن پہنچے تھے اور آج (ہفتہ کو ) وہ اپنے اسناد سفارت امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو وائٹ ہاﺅس میں پیش کریں گے اور پیر سے سبکدوش امریکی سفیر علی جہانگیر صدیقی کی جگہ عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کو امریکی سفیر کے لئے ڈاکٹر اسد مجید کا نام تجویز کیا تھا ۔
امریکی پاکستانی سفیر

ای پیپر-دی نیشن