• news

شجاعت کے بیٹے سالک سے پوچھ گچھ نیب نے شہبازشریف حمزہ کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس منظوری کیلئے چیئرمین کو بھجوا دیا

لاہور، اسلام آباد(نا مہ نگار، نمائندہ خصوصی) شجاعت حسین کے صاحبزادے ایم این اے چوہدری سالک حسین نیب راولپنڈی میں پیش ہوگئے ، ان سے ایک گھنٹہ سے زائد نیب حکام نے پوچھ گچھ کی۔ نیب حکام نے ان سے آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے انکوائری کے سلسلے میں مختلف سوالات کیے۔نیب سے واپسی پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ تمام سوالات کے جواب دیئے ہیں نیب نے دوبارہ نہیں بلایا ہے۔ کوئی غلط کام نہیں کیا، امید ہے دوبارہ نیب نہیں بلائے گا۔ دوسری جانب نیب کے ریجنل بورڈ کا اجلاس ڈی جی نیب لاہور کی زیر صدارت ہو ا۔ رمضان شوگر ملز کا ریفرنس مکمل کرکے حتمی منظوری کیلئے چیئرمین کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر افراد کو نامزد کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا گیا کہ رمضان شوگر ملز کے لیے نالہ سرکاری فنڈز سے بنایا گیا ہے ۔ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کیاجائے گا ۔
سالک حسین

ای پیپر-دی نیشن