• news

عمران این آر اوکرنا چاہتے ہیں نہ پیپلز پارٹی کو کوئی ریلیف ملا :فیصل واوڈا

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہاہے کہ عمران خان این آر او نہیں کرنا چاہتے، یہ نہیں سمجھتا کہ پیپلز پارٹی کو کوئی ریلیف ملا ہے، چیف جسٹس نے صرف یہ کہاہے کہ بلاول بچہ ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ اگر میںوفاقی مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کی جگہ ہوتا تو سرکاری بولی میں حصہ نہیں لیتاکیونکہ وزیراعظم نے ایسا کرنے سے سختی سے منع کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہوسکتا ہے عبدالرزاق داﺅد نے عمران خان کو نہ بتایا ہو، مفادات کے ٹکراﺅ کا معاملہ ہو تو وزیراعظم کوئی لحاظ نہیں کرتے، وہ ہر کسی کے فیملی بزنس کا نہیں پوچھتے۔فیصل واڈا نے کہاکہ جو جیسا کام کرے گا اس کا انجام بھی ویسا ہی ہوگا۔
فیصل واوڈا

ای پیپر-دی نیشن