• news

کلبھوشن : عالمی عدالت 18 سے 21 فروری تک سماعت کریگی، پاکستانی وفد پیروی کریگا

نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ) عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے زیر سماعت مقدمہ کیلئے پاکستان نے تیاری مکمل کر لی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کا پانچ رکنی وفد مقدمہ کی پیروی کیلئے ہالینڈ جائے گا پیروی وکیل خاور قریشی کریں گے وفد میں اٹارنی جنرل منصور خان، ڈی جی جنوبی اشیاءڈاکٹر فیصل بھی شامل ہوں گے عالمی عدالت 18 سے 21 فروری تک مقدمہ کی سماعت کرے گی مقدمہ میں پہلے روز بھارت کی جانب سے دلائل دیئے جائیں گے پاکستان دوسرے روز جوابی دلائل دے گا مقدمہ میں 20 فروری کو دوبارہ بھارت کی جانب سے دلائل دیئے جائیں گے جبکہ 21 فروری کو پاکستان بھارتی دلائل پر جواب الجواب دے گا بھارت نے کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کالعدم قرار دینے کلبھوشن قونصلر رسائی اور دہلی حوالیگی کی بھی استدعا کر رکھی ہے۔
پاکستانی وفد/ کلبھوشن

ای پیپر-دی نیشن