• news

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا، 139.20 کا ہو گیا

لاہور(کامرس رپورٹر)اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو گیا تاہم انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ایک پیسہ کم ہو گئی۔ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران روپے کی قدر میں کافی اتار چڑھاو دیکھا گیا ڈالر 139 روپے20 پیسے تک فروخت ہوا ۔سٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری اوقات کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 138 روپے 84 پیسے رہی جبکہ یورو 4 پیسے سستا ہو کر 159 روپے 98 پیسے اور برطانوی پونڈ 41 پیسے سستا ہو کر 176 روپے 71 پیسے کا ہو گیا۔
ڈالر قیمت

ای پیپر-دی نیشن