• news

چین مزید دو ارب ڈالر دیگا‘ طالبان افغان حکومت سے مذاکرات کریں : شاہ محمود

اسلام آباد، ملتان (این این آئی+ نوانئے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ چاہتے ہیں طالبان افغان حکومت سے مذاکرات کرنے سے انکار کو ترک کردیں تاکہ 17 سال سے جاری تنازع کے حل کے سلسلے میں مذاکرات کیے جاسکیں۔ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امن مذاکرات افغانوں کے مسائل حل کرنے کی ایک کوشش ہے تاہم ہم چاہتے ہیں کہ وہ مل کر بیٹھیں کیونکہ جب تک وہ خود بیٹھ کر ایک دوسرے سے بات چیت نہیں کریں گے۔ بیرونی قوتیں کچھ خاص مدد نہیں کرسکتیں۔ علاوہ ازیں ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کیلئے الگ پبلک سروس کمشن کی تجویز زیر غور ہے کچھ عناصر بے بنیاد شوشے چھوڑ کر جنوبی پنجاب کا معاملہ الجھا رہے ہیں ماضی میں جنوبی پنجاب کے فنڈز دیگر علاقوں کو منتقل کئے گئے میڈیا جنوبی پنجاب کے قیام کیلئے ماحول سازگار بنائے جنوبی پنجاب صوبے کیلئے اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے تعاون کی ضرورت ہے ہمیں سعودی عرب سے بگڑے تعلقات سنبھالنے کا موقع ملا ایسے ممالک جو دیرینہ دوست تھے ان سے تعلقات بحال کئے چین نے مزید 2 ارب ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے سی پیک کے دوسے مرحلے کیلئے کامیاب مذاکرات ہوئے آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرتے تو عام شہری پر بوجھ بڑھ جاتا جنوبی پنجاب میں نئے صوبے کے قیام تک الگ سیکرٹریٹ بنایا جا رہا ہے گزشتہ حکومت نے بجٹ میں غیر حقیقی اعلانات کرے مشکلات میں اضافہ کیا ملکی معیشت کی بحالی کیلئے دوست ملکوں سے مالی معاونت حاصل کی سعودی عرب نے 12 ارب ڈالر کا پیکیج دیا چین نے 2 ارب ڈالر جبکہ متحدہ عرب امارات نے 3 ڈالر دینے کا فیصلہ کیا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم 23 مارچ کو سرمایہ کاری وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے وزیراعظم عمران خان 22 جنوری کو قطر کے دورے پر روانہ ہونگے قطر نے ایک لاکھ پاکستانی افرادی قوت کو روزگار دینے کا وعدہ کیا ہے معیشت کا پہیہ چلے گا سرمایہ کاری ہوگی تو روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بھارتی مظالم کے باعث مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بہت زیادہ بگڑ چکی ہے اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ اس حوالے سے پاکستان کے موقف کی تائید کرتی ہے عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کے مقدمے میں بھرپور م¶قف دیں گے۔ مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کیخلاف عالمی برادری کا ضیمر جنجھوڑیں گے افغانستان میں دیرپا امن کیلئے مسئلہ کا سیاسی حل ناگزیر ہے افغان امن عمل کیلئے تمام فریقین کو مل بیٹھ کر سوچنا ہوگا پاکستان چاہتا ہے کہ خطے کے دیگر ملک بھی افغان امن عمل میں معاونت کریں ۔ وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی نے حکومت پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کی سختی سے تردیدکرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیلی شہریوں کو ویزہ سہولت کی خبر بنیادد اور گمراہ کن ہے، ، اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی عدم موجودگی پر ویزہ کی سہولتیں دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
شاہ محمو دقریشی

ای پیپر-دی نیشن