• news

علیمہ آپا ملک کی وزیراعظم نہیں رہیں ، تمام جائیدادیں خود ڈکلیئر کی ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ علیمہ آپا ملک کی وزیراعظم نہیں رہیں، تمام جائیدادیں انہوں نے خود ڈکلیئر کی ہیں، اپوزیشن کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فواد چوہدری نے مزید کہاکہ جب خود کوئی ٹکے کی بھلائی کا کام نہیں کیا تو پھر شوکت خانم اور نمل کو متنازع نہ بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ اپنی مرحوم سیاست کو نئی زندگی دینے کے لیے ان اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش نہ کریں۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ آپ کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک محدود ہے۔مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اس سے قبل ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ کیا تھے وہ ذرائع جن سے علیمہ باجی نے اربوں روپے کی پراپرٹی خریدی؟، اصل میں علیمہ باجی عمران کی بے نامی دار ہیں۔ ذرائع کا سراغ شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ اورنمل یونیورسٹی کے بورڈ ہیں۔
فواد چودھری

ای پیپر-دی نیشن