• news

حافظ آباد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سرکاری وکیل قتل‘ وکلا کا سوگ ہڑتال

حافظ آباد( نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)حافظ آباد کے کسوکی روڈ پر نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے خاتون سرکاری وکےل قتل ہو گئی، ملزم فرار ہو گئے۔ تفصےلات کے مطابق سول کورٹ حافظ آباد مےں تعےنات خاتون سرکاری وکےل نائےلہ امجد دارالامان کے قرےب اپنے گھر سے علی الصبح جم جانے کے لئے باہرگلی مےں نکلی تو نامعلوم ملزموں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتےجہ مےں وہ شدےد ذخمی ہوگئی اور اسے فوری طور پر ٹراما سنٹر لےجاےا گےا جہاں وہ دم توڑ گئےں۔ قتل کی اس لرزہ خےز واردات کے بعد ڈسٹرکٹ بار اےسوسی اےشن کے وکلاءنے سوگ مےں ہڑتال کردی جبکہ ڈسٹرکٹ پولےس آفےسر ساجد کےانی اور اےس۔اےچ۔او تھانہ سٹی بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنھوں نے تمام پہلوﺅں کے مدنظر رکھتے ہوئے تفتےش شروع کردی ہے اور اس ضمن مےں مقتولہ کے بھائی ساجدعلی اعوان کی مدعےت مےں دو نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلےا ہے۔تاحال پولےس ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی ہے۔ مقتولہ اےک بےٹے کی ماں تھی۔

ای پیپر-دی نیشن