فوجی عدالتوں سے متعلق ترمیم وزیراعظم کو وزیر دفاع کی سیاسی جماعتوں کیساتھ رابطوں پر بریفنگ
پشاور، اسلام آباد، میانوالی(بیورو رپورٹ، نوائے وقت رپورٹ، نامہ نگار)وزیراعظم عمران خان کل اتوار کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ مہمند ڈیم کی تعمیر سے 800 میگاواٹ بجلی کے حصول کے علاوہ 1.293 ملین ایکڑفٹ پانی ذخیرہ کرنے کی بھی گنجائش موجود ہوگی۔ علاوہ ازیں عمران خان سے جمعہ کو اسلام آباد میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے محمود خان نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملک کی موجودہ صورتحال سمیت خیبر پی کے حکومت کی کارکردگی ، اہم معاملات پر ملاقات میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیر پی کے محمود خان نے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کو صوبے اہم اصلاحات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے فوجی عدالتوں کی آئینی ترمیم کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں س رابطوں کے سلسلے میں وزیراعظم کو اعتماد میں لیا اہم پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ وزیراعظم نے بی آر ٹی کی جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کی تنظیم سازی، صوبائی کابینہ میں توسیع اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ محمود خان کو شیلٹر ہومز کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی ضرورت کے مطابق دیگر علاقوں میں بھی شیلٹر ہوم قائم کئے جائیں۔ عمران خان سے وزیر سیاحت کے پی کے نے بھی ملاقات کی۔ علاوہ ازیں 27 جنوری کو میانوالی میں جلسہ سے خطاب کریں گے وہ نمل کالج کی سالانہ تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے موسیٰ خیل میں میڈیکل کالج کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیراعظم، سنگ بنیاد