• news

بلاول بھٹو زرداری حکومت سندھ کی کارکردگی پر ناراض

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو حکومت سندھ کی کارکردگی پر ناراض ہو گئے۔بلاول کے زیراہتمام سندھ کابینہ کے ارکان کا اجلاس ہوا جس میں وزراءاور مشیروں نے اپنی وزارتوں کی کارکردگی پر بریفنگ دی جس پر بلاول بھٹو زرداری نے کابینہ کے خصوصی اجلاس میں 7 وزیروں کو جھاڑ پلا دی۔ بلاول بھٹو نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاغذات پر مبنی بریفنگ فرضی ہے۔ بلاول بھٹو نے تعلیم، صحت کے محکموں کی کارکردگی پر سوال اُٹھا دیا۔ انہوں نے وزیر تعلیم سے سوال کیا کہ کتنے بند سکول کھولے گئے، کتنے بچے داخل ہوئے؟ تھر میں بچے مر رہے ہیں، علاج کیوں نہیں ہو رہا؟ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو سے امریکی قو نصلیٹ جنرل جواین واگنر نے ملاقات کی۔ بلاول ہاﺅس میں ہونے والی ملا قات میں قونصل خا نے کے دیگر افسران بھی مو جو د تھے۔ ملاقات کے دوران پاک، امریکہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔علاوہ ازیں پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کاسینئر صحافی خا لد کھو کھر کے والد کے انتقال پر اظہار دکھ و افسوس کا اظہارکیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے سو گوارو خا ندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ۔

ناراض

ای پیپر-دی نیشن