صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے چیف ایگزیکٹولیسکو مختلف ڈویژنز کا دورہ کرینگے
لاہور(نیوزرپورٹر)افسران کی کارکردگی اور صارفین کی شکایات کے جائزے کے لئے چیف ایگزیکٹو لیسکو مختلف ڈویژنز کا دورہ کریں گے۔ ترجمان لیسکو لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ بجلی صارفین کی شکایتوں کے بروقت ازالے اور افسران کی کارکردگی کے جائزے کے لئے رواں ماہ کے دوران مختلف ڈویڑنز کے دورے کریں گے۔ لیسکو چیف کے دفتر سے جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ رواں ماہ کی 14 تاریخ کو فیروزوالہ ڈویڑن، 17 تاریخ کو رائے ونڈ ڈویڑن جبکہ 18 تاریخ کو علامہ اقبال ٹاو¿ن ڈویڑن کی انسپکشن کرینگے۔ جہاں وہ سب ڈویڑنز کے مطابق لائن لاسز اور ریکوری کی صورتحال، سب ڈویڑنز میں جاری مینٹیننس کے کاموں کی تفصیلات، جولائی 2017 سے ایم ڈی اوز اور آر سی اوز کے ریکارڈ، ڈیفیکٹیو میٹرز کو ایم اینڈ ٹی بھجوانے اور ایم اینڈ ٹی اور ایس اینڈ آئی کی رپورٹوں /موصول شدہ ڈیٹا پر عملدرآمد کے جائزے کے ساتھ ساتھ دفاتر میں افسران کی موجودگی اور ان کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گے۔ اسکے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر کمپلینٹ دفاتر کا بھی دورہ کریں گے۔
اور وہاں صارفین کو دی جا نے والی سہولیات بھی دیکھیں گے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ اس انسپکشن کامقصد افسران کی انفرادی اور کمپنی کے لئے انکی اجتماعی کارکردگی کو مزید بہتر بناناہے۔ بلکہ یہ بھی پتہ چلایا جا سکے گا کہ اس منڈی میں کتنی اقسام کی زرعی جنس کا کاروبار(آکشن ریکارڈ) ہوا ہے۔اس تما م ریکارڈ کو سپروائزر کی نگرانی میں مرتب کیا جائے گا۔ابتدائی طور پر(پراجیکٹ پائلٹ فیزمیں) یہ نظام کوٹ لکھپت مارکیٹ کمیٹی میں لاگو کیا گیا ہے جسے بعد ازاں فروٹ اینڈ ویجیٹبل مارکیٹ بادامی باغ لاہور،کچہ لاہور،گوجرانوالا،سیالکوٹ،سرگودھا،جھنگ روڈ فیصل آباد،سمندری،چنیوٹ،ملتان،وہاڑی،عارف والا،بہاولپور،ڈی جی خان،تونسہ شریف اور گرین مارکیٹ میاں چنوں خانیوال،چیچہ وطنی ساہیوال اور رحیم یار خان تک اس ایپلکیشن کو لاگو گیا جائے گا۔