• news

پی ٹی وی کا پھر90منٹ کے لانگ پلیز شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور (کلچرل رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن نے ایک مرتبہ پھر لانگ پلیز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی وی لاہور مرکز سے نوے منٹ دورانیہ کا لانگ پلے اب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ پروڈیوسر مطلوب بلوچ ہیں جبکہ اسکے رائیٹر ریاض احمد ریاض ہیں۔ سلطان راہی کے صاحبزادے حیدر سلطان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔پی ٹی وی لاہور مرکز کے جنرل منیجر سیف الدین نے بتایا کہ لاہور کیساتھ ساتھ کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاورسے بھی لانگ پلے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں‘ جلد پی ٹی وی ہوم کی سکرین پر جلوہ گر ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن