ٹینس سٹار اینڈی مرے کا کورٹ چھوڑنے کا فیصلہ
لاہور (سپورٹس ڈیسک )مسلسل انجری سے پریشان ہوکر برطانیہ کے ٹینس سٹار اینڈی مرے نے کورٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، انکا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلین اوپن کے بعد انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔کمر کی انجری کی تکلیف سے بے حال ، سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نے جمعہ کو جذباتی پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب اْن کے لیے کمر کی تکلیف نا قابل برداشت ہوچکی ہے، وہ کھیلنا چاہتے تھے لیکن تکلیف کے باعث کھیل جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔ؤسٹریلین اوپن کے بعد ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے، یہ کہتے ہوئے اینڈی مرے کی آواز گلوگیر ہوگئی،اور وہ بے اختیار روپڑے۔