سرفراز احمد نے بطور وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی کا ایشیائی ریکارڈ برابر کردیا
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بطور وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی کا ایشیائی ریکارڈ برابر کردیا۔ سرفراز احمد نے جوہانسبرگ ٹیسٹ کے پہلے روز وکٹوں کے پیچھے پانچ شکار کیے ، یہ سرفراز احمد کے کیریئر میں چوتھا موقع تھا جب انہوں نے کیریئر میں کسی ٹیسٹ اننگز میں وکٹوں کے پیچھے پانچ شکار کیے ،مہندرا سنگھ دھونی نے بھی ٹیسٹ اننگز میں چار مرتبہ وکٹوں کے پیچھے پانچ شکار کیے تھے۔