• news

نیب وزیراعظم سے معافی مانگے نوازشریف زرداری سے معاملہ طے کرنے کیلئے شدید دباﺅ ہے : فواد چوہدری

منگلا (ایجنسیاں+نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سات مہینے ہو گئے، خزانہ پریشان ہے کہ اب تک کسی نے لوٹا ہی نہیں، احتساب منطقی انجام تک پہنچے گا، چیخیں آسمان تک جا رہی ہیں۔ منگلا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں عمران خان کی قیادت میں ایک مافیا کو شکست دی۔ ان کی قیادت میں ایسی تبدیلی آئی ہے جو کوئی سوچ نہیں سکتا تھا۔ نواز شریف کی ملیں پیپر ملیں تھیں کوئی کام نہیں کر رہی تھیں۔ آصف زرداری کی کمپنیاں بھی صرف کاغذوں پر تھیں۔ ان لوگوں کی سات نسلوں نے کبھی کوئی کام نہیںکیا۔نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے پندرہ لوگ بھی کوٹ لکھپت نہیں پہنچے، یہ مطالبے کر رہے ہیں کہ عوام ہمارے پیسے بچانے کے لئے باہر نکلیں۔ انہوں نے عوام کو بے وقوف ہی سمجھ لیا ہے۔ ہم نے مسلم امہ کی بات کی۔ ہم نے کشمیر کی بات کی۔ پاکستان میں وہ لوگ شور مچا رہے ہیں جو پیسے والے ہیں۔ غریب لوگوں کو ہم نے بچایا ہے چاہے وہ گیس کے نرخ ہوں یا بجلی کے۔ دو ہزار انیس پاکستان کی معاشی تکمیل کا سال ہو گا۔منی لانڈرنگ کرنے والے نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے 15 لوگ بھی جیل نہیں پہنچے۔ لین دین کی پالیسی اپنانی ہوتی تو عمران خان کو وزیراعظم کیوں بناتے۔ یہاں ٹھگز آف پاکستان کی سیریز چل رہی ہے۔ ہم قرضے نہیں لیناچاہتے۔ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں۔ اگلے پانچ سال میں ایک کروڑ سے زیادہ نوکریاں پیدا کریں گے۔ سرکار کی زمینیں واگزارکرائیں ۔ پاکستان میں امیر اورغریب کے فرق کو ختم کریں گے۔ پاکستان کو اپنے پاﺅں پرکھڑا کر کے دم لیں گے۔ 5 برس بعد ایک کروڑ سے بھی زیادہ نوکریاں دینگے۔ نوازشریف اور زرداری نے کاغذی کمپنیاں بناکر منی لانڈرنگ کی۔ اگر کچھ ”لے دے“ کر ہی معاملہ ختم کرنا تھا تو پھر ہم نے وزیراعظم ہی کیوں بنانا تھا؟ عمران خان واحد آدمی ہیں جس نے واضح کیا کہ کوئی سودے بازی نہیں ہو گی،کبھی طبیعت توکبھی کہتے ہیں جیل میں ہیٹرخراب ہوگیا، نرم وملائم بستر پر سونے والوں سے آج حساب مانگا جارہا ہے تو چیخیں ساتویں آسمان تک جار ہی ہیں،احتساب منطقی انجام کو پہنچ رہا ہے۔ آج ہمارے پاس سکول،ٹیچر نہیں،اس کی وجہ کرپشن ہے، کرپشن کی وجہ سے یہ لوگ سارا پیسہ پاکستان سے باہر لے گئے،7 مہینے ہو گئے کرپشن کا کسی وزیر کا سکینڈل سامنے نہیں آیا۔ کشمیرسے لےکربلوچستان تک ہرشخص ہرمسئلے پربات کی، تمام مسائل کوایڈریس کیا جا رہا ہے۔ غریب طبقے کے حقوق کا تحفظ کر رہے ہیں، سرمایہ داروں پر بوجھ ڈالیں گے۔ عمران خان نے پارٹی کے اندر اور باہر واضح کہا کہ کوئی سودے بازی نہیں ہو گی۔ ملک میں دو خاندانوں کا مافیا بیٹھا ہوا تھا ایک نواز شریف اور دوسرے آصف زرداری۔ ان کی 7نسلوں میں کسی نے کام نہیں کیا تاہم عوام نے عمران خان کی قیادت میں ایک مافیا کو شکست دیدی ہے۔ نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف معاملہ ختم کرنے کیلئے حکومت پر بہت دبا¶ تھا۔ ہر شخص روز اٹھ کر کہتا ہے کہ اسمبلی بھی چلانی ہوتی ہے، ان دونوں سے کچھ لے دے کر کے معاملہ ختم کرو۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہاتھ ہلکا رکھو، سیاست بہت تلخ ہو جاتی ہے۔ میں ان لوگوں سے کہتا ہوں کہ اگر کچھ لے دے کر سمجھوتہ کرنا تھا تو پھر ہم نے عمران خان کو وزیراعظم بنایا ہی کیوں ہے۔ عمران خان کسی کے دبا¶ میں نہیں آئے اور نہ آئیں گے۔ زرداری کے بعد اگلی باری خورشید شاہ کی ہے۔ اداروں کو تباہ کرنے والے ولن ہیں۔ عمران خان پر مقدمہ مضحکہ خیز اور توہین آمیز ہے۔ بڑے ڈاکو¶ں کے ساتھ عمران خان کو جوڑنا توہین ہے نیب کو مقدمہ واپس لیکر عمران خان سے معافی مانگنی چاہئے۔ دعا کریں حسن اور حسین نواز پاکستان واپس آ جائیں۔
فواد چودھری

ای پیپر-دی نیشن