چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نے بغیر پروٹوکول ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرائی
لاہور (نامہ نگار)چیف جسٹس آف پاکستان مےاں ثاقب نثارکے صاحبزادے بےرسٹر نجم الثاقب نے گزشتہ روز بغیر پروٹوکول سی ٹی او آفس آو¿ٹ فال روڈ سے اپنے انٹرنےشنل اور پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرائی ۔اس موقع پر انہوں نے سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے کئے جانے والے اقداما ت کو سراہا۔سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہاڈرائیونگ لائسنس میں پروٹوکول فار آل پالیسی کو اپنایا گیا ہے۔لاہور میں 18ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز اور 3 ڈرائیونگ سنٹر قائم ہیں۔شہری کسی بھی پریشانی کے بغیر لائسنسنگ سنٹرز وزٹ کر سکتے ہیں۔
لائسنس/پروٹوکول