• news

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے : فضل الرحمن خورشید شاہ

لاہور‘اسلام آباد، پشاور، سکھر (نیوزرپورٹر+خصوصی نمائندہ +نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکی دباﺅ میں ملکی معیشت تباہ ہو رہی ہے مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے حکومتی پالیسیاں جاری ہیں حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ کر دیا گیا بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک ہے یوٹرن کو کمال سمجھتے ہیں کاروباری طبقہ مایوس ہو چکا ہے چین سے سرمایہ کاری کرنا چاہا رہے مایوس کیا گیا 2 فروری کو کشمیر آل پارٹیز ک کانفرنس بلائی جائے گی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو پھیلا دیا 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے ہم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے 27 جنوری کو ڈی آئی خان میں تاریخ ساز ملین مارچ ہوگا سیاسی جماعتوں نے الیکشن میں بدترین دھاندلی کو تسلیم کیا پی پی اور مسلم لیگ ن کو اکٹھا کرنے کی کوشش نہیں کر رہا حکومت اور اس کا مینڈیٹ جعلی ہے غریبوں کے مکانات گرائے جا رہے ہیں اور بڑے لوگوں کے بڑے بڑے پلازوں کو ریگولرائز کیا جا رہا ہے۔ انصاف کا معیار طاقتور اور غریب لوگوں کیلئے الگ ہے کرتار پور راہداری میں ہمسائیہ ملک کی حکومت کے بغیر ایک طبقہ کے ساتھ مذاکرات اچھے نہیں ایسے اقدام سے بھارت کو ملک کے قوم پرست طبقوں سے رباطہ کرنے کا راستہ ہموار ہوگا ہندوستان سرحد پر باڑ لگاکر ہے کہ پاکستان سے دہشتگرد نہ آئیں پاکستان سرحد پر باڑ لگا رہا ہے کہ افغانستان سے دہشت گرد نہ آئیں ۔ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مریضوں کے ساتھ ظلم ہے حکومت اپنی ناکامی کی سزا عوام کو دے رہی ہے موجودہ حکومت کے پاس کوئی مالیاتی پالیسی نہیں ملک کو معاشی و سیاسی عدم استحکام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے مالی امور کو غیر سنجیدہ انداز میں چلایا جا رہا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا سونامی غریب عوام کو تباہ کر رہا ہے پی پی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے مہنگائی، افراد زر، بجلی اورپانی اور اب ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ آن لائن کے مطابق بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نور کھوکھر نے ادویات مہنگی کرنے پر کہا کٹھ پتلی کا سرکار لوگوں سے جینے کا حق چھین رہی ہے زندگی چھین رہی ہے 50 لاکھ گھر دینے کے منشور والوں نے ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا ۔ ادھر پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے ڈریپ کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 9سے 15فیصد اضافے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عام آدمی براہ راست متاثر ہو گا، جو پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبا ہو اہے۔ یہ اقدام حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کے دعووں کے بالکل برعکس ہے۔ایک بیان میں پیما کے مرکزی صدر پروفیسر محمد افضل میاں اور جنرل سیکرٹری پروفیسر خبیب شاہد نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صحت عامہ کے لیے سبسڈی دی جانی چاہیے، کسی بھی خسارے کو پورا کرنے کے لیے تمباکونوشی، لگژری گاڑیوں اور دیگر اس نوع کی دیگر چیزوں پر ٹیکس بڑھایا جاناچاہیے، حکومت کو اپنے انتظامی اخراجات کم کرنے چاہیے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ حال ہی میں وزراءکی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔ صحت کے شعبے کو سبسڈی دی جائے اور ترجیحی بنیادوں پر صحت عامہ کے شعبے کو بہتر بنانے کی جانب توجہ دی جائے۔سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے مہنگائی اورمنی بجٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی منی بجٹ کی مخالفت کرئے گی ،اےک بےان مےں انہوں نے کہا کہحکومت کی نئی منی بجٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، کیا انقلاب سرکار ہر چار ماہ بعد منی بجٹ پیش کرنے کا اعلان کرے گی؟حکومت سالانہ بجٹ کی تیاری کرے، اب منی بجٹ کا وقت نہیں، آئی ایم ایف کی شرائط پر عوام پر بجٹ بم گرایا جا رہا ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں،ہر ماہ نئے ٹیکسز لگائے جا رہے۔ سینیٹ کے قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کی سب کمیٹی کے اجلاس کل پیرکوپارلیمنٹ ہاﺅس کے کمیٹی روم نمبر چار میںہوگا اجلاس میں حکام غیر قانونی اور جعلی میڈیکل پریکٹیشنرزسمیت پنجاب کے ہسپتالوں اورمیڈیکل سٹوروں پر فروخت ہونے والی غیر معیاری ادویات کے بارے میں متعلقہ حکام بریفنگ دیں گے جبکہ وفاقی دارلحکومت کے ہسپتالوں میں پورے ملک سے ڈیپوٹیشن پر آنے والے ڈاکٹروں کی فہرست بھی پیش کی جائے گی۔اجلاس کنونیر ڈاکٹر اشوک کمار کی سربراہی میں منعقد ہوگا۔ فارما ٹریڈ جوائنٹ ایکشن کمیٹی پنجاب نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔ چیئرمین ایکشن کمیٹی زاہد بختاوری نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑ دی گئی ڈالر کی قدر میں اضافے کا جواز بنا کر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔ ڈریپ نے ملٹی نیشنل کمپنیوں کی بلیک میلنگ کا شکار ہوکر قیمتوں میں اضافہ کیا۔ ادویات کی کمی پوری کرکے وزیراعظم، وزیر صحت ادویات کی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ معطل کرکے خود جائزہ لیں۔
ردعمل اجلاس

ای پیپر-دی نیشن