بابراعظم نے ڈیل سٹین کو21چوکے لگا دیئے
لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے جنوبی افریقی فاسٹ باولر ڈیل سٹین کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زیادہ چوکے لگانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ 24سالہ بابر اعظم اب تک جنو بی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران جنوبی افریقہ کے کامیاب ترین ٹیسٹ فا سٹ باولر ڈیل سٹین کو 21چوکے رسید کرچکے ہیں جو کسی بھی بلے بازکی جانب سے 35سالہ جنوبی افریقی فاسٹ باولر کو لگائے جانے والے چوکوں کی سب سے بڑی تعداد ہے، انہوں نے اب تک ڈیل سٹین کیخلاف 78گیندوں پر92رنز سکور کیے ہیں ، سابق برطانوی کپتان اینڈریو سٹراس نے 05-2004ء کی ٹیسٹ سیریز میں ڈیل سٹین کو19چوکے، سابق سر ی لنکن کپتان کما ر سنگاکارا نے2006ء میں ڈیل سٹین کو ٹیسٹ سیریز میں16چوکے رسید کیے تھے۔ ڈیل سٹین کیخلاف ٹیسٹ اننگز میں زیادہ چوکے لگانے کا اعزازبرطانوی بلے باز کیون پیٹرسن کے پاس ہے جنہوں نے 2012ء میں لیڈز ٹیسٹ کے دوران 149رنز کی اننگز کے دوران12چوکے لگائے تھے ، کمار سنگاکارا 2006ء میں اپنی287رنز کی باری کے دوران سٹین کو9چوکے رسید کرچکے ہیں۔