ایشین جونیئر سکواش چمپئن شپ قومی ٹیم تھائی لینڈ پہنچ گئی
لاہور(نمائندہ سپورٹس )ایشین جونیئر سکواش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی جونیئر ٹیم تھائی لینڈ پہنچ گئی۔ چمپئن شپ 16جنوری سے کھیلی جائیگی ۔13ممالک کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ،پاکستان کے پول اے میں سری لنکا ,چائینیز تائی پے کی ٹیمیں شامل ہیں عباس زیب ،حارث قاسم ،فرحان ہاشمی ،حمزہ خان پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔گروپ کیپٹن طاہر سلطان ٹیم منیجر ،افضل شاہ ٹیم کوچ ہیں۔ طاہر سلطان نے کہاکہ چیمپئن شپ میں میڈلز جیتنے کیلئے پر امید ہے۔ بچوں نے چمپئن شپ کیلئے بھرپور تیاری کی ہے۔