ایشیا فٹبال کپ : سعودی عرب ‘ایرا ن پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
لاہور)سپورٹس ڈیسک) ایران نے ایشیا فٹ بال کپ میں ویت نام کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ فاتح ٹیم نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی سمیٹی ۔ ایران کی طرف سے سردار ازمون نے دو نوں گول کئے ۔ ایرانی کوچ کارلوس کوئروز نے کہا کہ ہماری ٹیم نے وہ کارکردگی نہیں دکھائی جس کی توقع کی جارہی تھی ‘دو گول مزید کئے جاسکتے تھے ۔ میرے خیال میں فٹ بال میں جیت ہی سب سے بہترین دوا ہے ۔ دو میچ جیتنا اور سات گول کرنا ‘مجھے اپنے کھلاڑیوں کی تعریف کرنا پڑے گی کیونکہ مجھے ان سے بہت بڑی توقعات وابستہ ہیں ۔ ایران کی ٹیم نے 2007ء کے بعد پہلی بار دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے ۔ایک اور میچ میں تین بار کا ٹائٹل چیمپئن سعودی عرب لبنا ن کو ہرا پری کوارٹر فائنل میںپہنچ گیا۔فاتح ٹیم کی طرف سے کھیل کے 12ویں اور 67ویں منٹ میں گول کئے گئے ۔ ایک اور میچ میں عراق نے یمن کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی ۔