• news

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر نصب پسنجر بورڈنگ برج خطرناک قرار، بتدیلی کی سفارش

کراچی( آن لائن ) شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر نصب پسنجر بورڈنگ برج کو مسافروں کے لیے خطرناک قرار دے دیا گیا، ایئرپورٹس پرنصب برجز کا معائنہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا برج گرنے کے بعد شروع کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق جناح ایئر پورٹ پر نصب پسنجر برج کی فوری تبدیلی کی سفارش سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے انتظامیہ سے کی ہے ۔ برج کی جانچ پڑتال اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پسنجر بورڈنگ برج کو پیش آنے والے حادثے کے بعد تحقیقات شروع کی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن