ترکی کے ساتھ فوجی شعبے میں مذاکرات جاری رکھیں گے: امریکی مشیر
واشنگٹن(این این آئی)امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ امریکی فوج کی ترکی کے ساتھ فوجی شعبے، کردوں اور شام کے حوالے سے آئندہ ہفتے نتیجہ خیز بات چیت ہوگی۔ امریکہ ترکی کے ساتھ فوجی تعاون کے شعبے میں بات چیت جاری رکھنا چاہتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک ریڈیو کو دئیے گئے انٹرویو میں جان بولٹن کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو یہ سمجھتے ہیں کہ ترکی داعش کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور کردوں کو نقصان نہ پہنچانے کا پابند ہے۔حال ہی میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ترکی کا دورہ بھی کیا تھا۔
ان کے اس دورے کا مقصد شام سے امریکی فوج کےانخلاءکے بعد آئندہ کے لیے لائحہ عمل پر انقرہ سے بات چیت کرنا تھا تاہم ترک صدر رجب طیب اردگان نے جان بولٹن کو ملاقات کا موقع نہیں دیا۔
امریکی مشیر