• news

کیا ٹرمپ روس کے لیے کام کر رہے تھے، ایف بی آئی کی تفتیش

واشنگٹن(آئی این پی) امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے 2017 میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف یہ تفتیش شروع کی تھی کہ آیا وہ روس کے لیے تو کام نہیں کر رہے۔ اس بارے میں رپورٹ گزشتہ روز امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز میں شائع ہوئی۔ رپورٹ میں ایک خفیہ ذریعے کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ یہ تفتیش ٹرمپ کی جانب سے مئی سن 2017 میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو برطرف کیے جانے کے بعد شروع کی گئی تھی۔ بعد ازاں اس تفتیشی عمل کے کچھ حصے سن 2016 کے صدارتی الیکشن میں مبینہ روسی مداخلت پر جاری روبرٹ ملر کی تفتیش میں ضم ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن