نائجیریا: آئل ٹینکر حادثہ 12 افراد ہلاک،22زخمی
ابوجا(آئی این پی)نائجیریا میں تیل کے ایک الٹے ہوئے ٹینکر کے قریب ہفتے کو ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ہفتہ کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس ترجمان آئرین اوگبو نے کہا ہے کہ بارہ افراد ہلاک اور بائیس دیگر بری طرح جھلس گئے ہیں تاہم عینی شاہدین ہلاکتوں کی تعداد ساٹھ سے زائد بتا رہے ہیں۔ یہ دھماکا ایک جنریٹر میں اس وقت ہوا، جب کئی افراد ٹینکر سے بہنے والا تیل جمع کرنے کے عمل میں مصروف تھے۔ حادثہ کراس ریور اسٹیٹ میں ادکپانی کے مقام پر پیش آیا۔ ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافے کا قوی امکان موجود ہے۔