شنگھائی تعاون تنظیم کا اثر و رسوخ دن بہ دن بڑھ رہا ہے، کرغزستان
بشکیک (آئی این پی) کرغزستان کے صدر نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اثر و رسوخ دن بہ دن بڑھ رہا ہے، کرغزستان14سے 15جون تک شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سربراہی کونسل کے انیسویں اجلاس کا انعقاد کرے گا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق کرغزستان کے صدرنے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سربراہی کونسل کے اجلاس کی تیاری پر رپورٹ سننے کے بعد کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم،تعاون اور باہمی اعتماد کا پلیٹ فارم ہے اور اس کا اثر و رسوخ دن بہ دن بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اختیار کو فروغ دینا اور خاص طور پر دہشت گردی، انتہا پسندی اور منشیات کے سمگلنگ کے خلاف لڑائی میں رکن ممالک کے مابین تعاون کو مضبوط بنانا نہایت اہم ہے ۔اس کے علاوہ، رکن ممالک کو سیاسی، اقتصادی اور تجارتی سرمایہ کاری اورثقافت کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنا چاہئے۔کرغزستان کے صدار تی شعبہ معلومات نے اسی دن ایک نوٹس جاری کیا کہ کرغزستان چودہ سے پندرہ جون تک شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سربراہی کونسل کے انیسویں اجلاس کا انعقاد کرے گا. اس کے علاوہ، رکن ممالک کے سیکورٹی، دفاع اور سفارتی معاملات کے شعبوں سے متعلق اجلاس بھی منعقد ہوں گے۔