بھارت 2021ء میں اپنا پہلا انسان بردار راکٹ خلا میں بھیجے گا
نئی دہلی۔ (اے پی پی)بھارتی خلائی ادارے کے سربراہ کے سیوان نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ دسمبر 2020ء اور جولائی 2021ء کے درمیان خلائی مہمات روانہ کرے گا۔ جس کے بعد ان کا ہدف دسمبر 2021ء تک خلاء میں انسانی مشن بھیجنا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بہت ممکن ہے کہ خلا میں بھیجے جانے والے بھارت کے پہلے مشن میں ایک خاتون خلانورد بھی شامل ہو۔انہوں نے کہا کہ خلابازوں کی ابتدائی تربیت بھارت میں جب کہ ایڈوانس ٹریننگ روس میں ہو گی۔