کاشغر میں 5.1شدت کا زلزلہ
بیجنگ (آئی این پی/شنہوا) چین کے شمال مغربی خود مختار ریجن سنکیانگ کے علاقے کاشغر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت5.1ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ بیجنگ کے معیاری وقت کے مطابق گزشتہ روز12.32پر آیا ۔زلزلے کی گہرائی 10کلومیٹر بتائی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز39.57ڈگری شمال میں عرض بلد اور 75.59ڈگری مشرق میں طول بلد تھا۔زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔