جناح ہسپتال کراچی سے خطرناک قیدی فرار
کراچی(آئی این پی)جناح ہسپتال کراچی سے خطرناک قیدی فرار ہوگیا۔وزیر جیل خانہ جات سید ناصر حسین شاہ نے سخت نوٹس لیکر آئی جیل خانہ جات سندھ سے واقع کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔ قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ تشویشناک ہے۔ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیر جیل خانہ جات سید ناصر شاہ نے غفلت برتنے پر ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو گرفتار اور فوری معطل کرنے کا حکم دے دیا۔