پشاور میٹرو کا منصوبہ مکمل ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار
پشاور(اے این این ) مسائل کے گرداب میں گھرا پشاور کا بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا، بی آر ٹی کی دیواروں میں جگہ جگہ دراڑیں پڑ گئیں، انڈر پاسز، یو ٹرن اور چوراہوں کے پلسٹر اکھڑنے لگے۔اکتوبر 2017 میں 49 ارب روپے سے زائد لاگت سے پشاور میں شروع کئے جانے والے بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کے لئے 6 ماہ کا وقت دیا گیا لیکن ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ منصوبے کی تکمیل کا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لاگت بھی بڑھ کر 70 ارب سے زائد تک پہنچ گئی، بی آر ٹی مکمل ہونے سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا۔