ہسپانوی حکومت کیلئے سالانہ بجٹ کی منظوری میں مشکلات پیدا ہونے کا امکان
میڈرڈ(این این آئی)نیم خود مختار ہسپانوی علاقے کاتالونیا کے صدر کوئم تورا نے کہا ہے کہ اگر اْن کے اراکین نے سالانہ بجٹ کے حق میں ووٹ نہ ڈالا تو میڈرڈ حکومت کو بجٹ کی پارلیمانی منظوری میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں تورا نے کہاکہ سالانہ بجٹ کی حمایت کاتالونیا میں علیحدگی کے ریفرنڈم کی منظوری کے ساتھ مشروط ہے۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس وقت میڈرڈ حکومت میں ریفرنڈم کے انعقاد کی اجازت دینے کے حوالے سے بظاہر کوئی سرگرمی دیکھی نہیں گئی ہے۔ ہسپانوی وزیراعظم اس ریفرنڈم کو تسلیم کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔