قومی اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہو گا
قومی اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہو گا‘ اپوزیشن جماعتیں احتجاج کیلئے تیار‘نیب کی کارروائیوں
معاشی بحران‘ ادویات قیمتوں میں اضافہ
منی بجٹ ایشوز اٹھائے جائیں گے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی کا 7واں سیشن آج (پیر) پارلیمنٹ ہا¶س میں شروع ہو گا جس مےں اہم امور زیربحث آئیں گے۔ نیب تحوےل مےں قومی اسمبلی مےں قائد حزب اختلاف مےاں شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس شام چار بجے شروع ہو گا، قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اجلاس 3بجے سہ پہرسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہو گا جس میں سیشن کا دورانیہ طے کیا جائے گا اور اےوان کے بزنس کے بارے مےں فیصلہ کیا جائے گا۔ ۔ اپوزیشن جماعتوں نے نیب کی کارروائیوں، معاشی بحران‘ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ‘ آئندہ منی بجٹ اور دیگر مسائل اٹھانے کی تیاری کر لی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے آپس میں اس حوالے سے رابطے بھی ہوئے ہیں۔
اسمبلی اجلاس