• news

عالمی بحری مشق ”امن 19 “ کیلئے 85 ممالک کو دعوت

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے زیراہتمام شمالی بحیرہ عرب کے اندر عالمی بحری مشق ”امن19“ میں شرکت کیلئے ریکارڈ تعداد میں پچاسی ملکوں کو دعوت دی گئی ہے۔ کم و بیش کرہ ارض کے تمام براعظوں سے ملک، اس مشق میںشرکت کریں گے۔ تاہم حریف ملک بھارت کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ یہ مشق اس سال کی رواں سہ ماہی کے دوران شروع ہو رہی ہے جس کیلئے بحریہ نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ جاپان کے بحری جہاز مشق میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ بھی چکے ہیں۔ بحریہ کے ذرائع کے مطابق امریکہ، برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، اور روس جیسی عالمی فوجی طاقتوں کے علاوہ ابھرتی ہوئی فوجی طاقتوں اور دنیا کے تمام خطوں کی اس مشق میں نمائندگی ہو گی۔
”امن 19“ مشق

ای پیپر-دی نیشن