شدت پسندی کے خاتمہ کیلئے اولیاءکی تعلیمات کو اپنانا ہوگا: شاہ محمود
ملتان (نامہ نگار خصوصی) برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن الدین عالمؒ کے705واں سہ روزہ عرس مبارک کے د وسرے روزبھی سندھ ، بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں سے زائرین کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ ہندوستان کی ریاست راجستھان سے آنے والے 21رکنی وفد نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔مزار ِ مبارک کے احاطے میں قومی شاہ رکن ِ عالم کانفرنس‘ کے دوسرے سیشن کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین درگاہ ِ عالیہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اولیاءاللہ کے آستانے روحانی فیض کے سرچشمے ہیں اور یہاں آنے والا اپنا دامن ِ مراد بھر کر ہی جاتا ہے۔ معاشرے سے شدت پسندی کے خاتمے اور امن و یگانگی کو فروغ دینے کےلئے ہمیں اولیاءاللہ کی تعلیمات کو اپنانا ہوگا اوراُن کے پیغام کوعام کرنا ہوگا۔نقابت کے فرائض ڈاکٹر صدیق خان قادری نے انجام دئے۔ دوسرے سیشن سے علامہ ڈاکٹر محمد ارشد بلوچ ‘ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ اسلامک سٹڈیز کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ‘ محکمہ اوقاف کے زونل خطیب مولانا غلام محمد درویش‘ قاری امان اللہ نعیمی‘ علامہ سعید احمد خان فاروقی‘ صاحبزادہ حیات سلطان ‘ صاحبزادہ حفیظ اللہ شاہ مہروی نے بھی خطاب کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار کے لئے قطر بھیجنے کے اقدامات کر رہے ہیں نچلے طبقہ پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں دسمبر 17ءسے 18ءکے موازنہ میں موجودہ صورتحال بہتر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی چیئرمین ساجد نواز کھوکھر کی جانب سے اظہار تشکر کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر ایم پی اے وسیم خان بادوزئی‘ خالد نواز کھوکھر‘ حاجی اختر بھٹہ‘ مشتاق انصاری‘ محمد حسین بابر‘ عبدالرحیم بھٹی‘ عمر نواز خان بابر‘ اشتیاق احمد‘ قربان فاطمہ دیگر رہنما موجود تھے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن ہماری سنتی ہے نہ ہمیں بات کرنے دیتی ہے عوام باشعور ہیں اور بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں میزبان ساجد نواز کھوکھر نے کہا کہ عوام کو موجودہ حکومت سے توقعات ہیں جو پوری ہوں گی ۔
شاہ محمود