نئی دہلی: انڈیا گیٹ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والی خاتون گرفتار ذہنی مریضہ لگتی ہے: پولیس
نئی دہلی (آئی این پی) انڈیا گیٹ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا، حفاظتی دستوں اور خواتین اہلکاروں کی مدد سے اسے فوراً حراست میں لیکر دہلی پولیس کے حوالے کردیا۔ اتوار کی صبح ساڑھے 8بجے ایک خاتون نے زبردست ہنگامہ برپا کردیا۔ وہ ایک تھیلا لیکر وہاں پہنچی۔ اس خاتون نے سب سے پہلے اپنی چپل انڈیا گیٹ کی طرف پھینکی، اس کے بعد اس نے پاکستان کی حمایت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کے ساتھ وہاں تعینات سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو بھی پریشان کیا۔ دہلی پولیس کے مطابق انڈیا گیٹ پر نعرے لگانے والی خاتون کا نام سلطانہ خان ہے۔ نئی دہلی کے ڈی سی پی مدھر ورما نے بتایا کہ خاتون ذہنی مریض معلوم ہورہی ہے۔ اس کی ذہنی حالت معلوم کرنے کیلئے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔
پاکستان زندہ باد