• news

پریمئر سپر لیگ سیزن II‘ پہلے رائونڈ میں مزید تین میچز کا فیصلہ

لاہور( سپورٹس رپورٹر )کارپوریٹ سیکٹر کی جاری پریمئر سپر لیگ سیزن IIکے پہلے رائونڈ میں مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ پہلے میچ میں آئی پی سی نے ایگزونوبل کو 23 رنز سے شکست دی۔آئی پی سی نے پانچ وکٹوں پر 185رنز بنائے ۔ وحید انور 51اورولید طبریز 42 سکو رکیساتھ نمایاں رہے۔ ایگزونوبل کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 145 رنز بناسکی ۔ تھری ڈی موڈلنگ کی ٹیم نے یو بی ایس الیون کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ یو پی ایس الیون نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بنائے۔ تھری ڈی موڈلنگ کی ٹیم نے ہدف ایک وکٹ پر حاصل کیا۔ امتیاز انور نے 56 جبکہ محمد جواد نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جاز نے ہنڈا کو دو وکٹوں سے شکست دی۔ ہنڈا ٹیم 123 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ خواجہ جہانگیر اور احسان الحق نے تین ،تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔جاز ٹیم نے ہدف آٹھ وکٹوں پر حاصل کیا۔

ای پیپر-دی نیشن