نیپال کیخلاف سیریز‘قومی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل شروع ہوگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام نیپال کے خلاف 5 میچوں کی سیریز کی تیاری کیلئے قومی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے بہاولپور میں شروع ہوگا۔ تربیتی کیمپ میں کپتان رابیعہ شہزادی، صباح گل، اقصیٰ عارف، بشرہ ظہور، سمیہ ممتاز، انیلا شہزادی، سعدیہ خالد، مہوش رفیق، نمرہ رفیق، رابیعہ جاوید، نشہ بخش، بسمہ حسین، کرن رفیق، طیبہ بانو اور ارم شہزادی شامل ہیں اور انہیں ہیڈ کوچ نفیس احمد، اسسٹنٹ کوچ بختاور اورٹرینر شاہدہ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دیں گے۔