گورنر تبوک کی آرمی چیف سے ملاقات‘ علاقائی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال
راولپنڈی(وقائع نگار+سپیشل رپورٹ) سعودی عرب کے صوبہ تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان نے جی اےچ کےو کا دورہ کےا۔ آرمی چےف جنرل قمر جاوےد باجوہ نے سعودی عرب کے صوبہ تبوک کے گورنر سے ملاقات کی۔ آئی اےس پی آر کے مطابق ملاقات مےں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خےال کےا گےا۔علاوہ ازیں گورنر تبوک نے صدر مملکت اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کی،ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور تمام شعبوں میں ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ صدر نے اس بات پر زور دیا کہ قیادت کی سطح پر حالیہ ملاقاتوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو تیز کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے بدستور پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی میں گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں، پاکستانی برادری وژن 2030ءمنصوبوں میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ گورنر تبوک نے کہا کہ سعودی عرب کے عوام اور حکومت پاکستان کی حکومت اور عوام کا بہت احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط برادرانہ تعلقات کی بنیادی وجہ عوامی سطح پر قریبی روابط اور پاکستانی برادری کی سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی میں خدمات اور کردار ہے۔
ملاقات