ناقص کارکردگی کی ہیٹ ٹرک جنوبی افریقہ نے جوہانسبرگ ٹیسٹ ہرا کر پاکستان کو کلین سویپ کر دیا
جوہانسبرگ (این این آئی) جنوبی افریقہ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 107 رنز سے شکست دیکر سیریز میں کلین سویپ کردیا ، جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جیت کےلئے 381 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم شدید مشکلات سے دوچار رہی ¾ پاکستانی بلے بازوں کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اورقومی ٹیم 273 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔قومی ٹیم نے چوتھے روز 3 وکٹ پر 153 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو 9 رنز کے اضافے کے بعد ہی بابراعظم 21 رنز بنانے کے بعد اولیور کا شکار بن گئی، اگلی ہی گیند پر کپتان سرفراز احمد بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ اسد شفیق کی ہمت بھی 65 رنز پر جواب دے گئی۔فہیم اشرف بھی 15 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، حسن علی نے 14 گیندوں پر 22 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور شاداب خان 47 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ پروٹیز کی جانب سے اولیور اور رباڈا نے 3،3 جب کہ ڈیل اسٹین نے 2 اور فلینڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔یوں دوسری اننگز میں میزبان ٹیم 303 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی اور پہلی اننگز میں 77 رنز کی برتری کی بدولت 381 رنز کا بڑا ہدف کھڑا کردیا، ڈی کوک 129 اور ہاشم آملہ 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور محمد عباس نے 3،3 جبکہ محمد عامر 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام رہی تھی، میزبان ٹیم کی جانب سے 4 کیچ ڈراپ اور ایک رن آو¿ٹ کا موقع ضائع کرنے کے باوجود قومی ٹیم پہلی اننگز میں 185 رنز پر آو¿ٹ ہوئی۔دوسری اننگز میں پاکستانی اوپنرز امام الحق اور شان مسعود نے ٹیم کو 67 رنز کا آغاز فراہم کیا، امام الحق 35، شان مسعود 37 اور آو¿ٹ آف فارم اظہر علی نے ایک مرتبہ پھر مایوس کن کارکردگی پیش کی اور صرف 15 رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی ¾ میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 262 اور دوسری میں 303 رنز بنائے۔
کلین سوئپ