• news

سعد رفیق کا 3 روزہ راہداری ریمانڈ، لاءاینڈ جسٹس کمیٹی کے اجلاس میں جائیں گے

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے خواجہ سعد رفیق کا 14 سے 16 جنوری تک کا راہداری ریمانڈ منظور کیا۔ نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے فاضل عدالت میں درخواست پیش کی۔ خواجہ سعد رفیق لا اینڈ جسٹس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پراسیکیوٹر نے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی۔
سعد رفیق، ریمانڈ

سونا 500 روپے تولہ مہنگا ‘ 67400 روپے ہوگیا‘انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا
کراچی+لاہور (نوائے وقت رپورٹ+کامرس رپورٹر) سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے سندھ صرافہ بازار کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا 67400 روپے کا ہوگیا، دس گرام سونے کی قدر 429 روپے اضافے سے 57342 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 7ڈالر اضافے سے 1295 ڈالر فی لونس ہوگئی۔ انٹر مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر 9 پیسے مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت مستحکم رہی جبکہ برطانوی پاﺅنڈ مہنگا ہو گیا ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران روپے کی قدر میں کافی اتار چڑھاﺅ دیکھا گیا ڈالر 139 روپے 3 پیسے تک فروخت ہوا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری اوقات کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 9 پیسے کے اضافے سے 138 روپے 93 پیسے رہی۔

ای پیپر-دی نیشن