پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد اور سکھر میں سب سے زیادہ بجلی چور ہیں: وزیر توانائی
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد اور سکھر ریجنز میں سب سے زیادہ بجلی چوری ہوتی ہے،ملک میں کہیں لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی بلکہ لوڈ منیجمنٹ کی جارہی ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کہیں لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی اور جن علاقوں میں بجلی کی بندش کی جارہی ہے وہ لوڈشیڈنگ نہیں بلکہ لوڈ منیجمنٹ ہے، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد اور سکھر ریجنز میں سب سے زیادہ بجلی چور ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے مجبورا بجلی گھروں کو فرنس آئل پر چلایا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں مہنگی بجلی پیدا ہو رہی ہے اور اس کا بوجھ قومی خزانے پر پڑ رہا ہے، بجلی کا گردشی قرضہ بھی ہمیں ورثے میں ملا ہے۔
وزیر توانائی