• news

امریکی دھمکی کے باوجود بھارت کا ایران سے تیل درآمدکا اعلان

نئی دہلی (اے پی پی)بھارت پٹرولیم کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ بھارت نے فروری اور مارچ کے مہینوں میں ایران سے 10لاکھ بیرل خام تیل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت کی آئل ریفائنریوں میں ایرانی تیل کو خاصی مقبولیت حاصل ہے اور اسی بنا پر بھارت پٹرولیم نے تین ماہ کے وقفے کے بعد ایران سے دس لاکھ بیرل خام تیل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن