مصر:7 ویں بار3 ماہ کیلئے ہنگامی حالت میں توسیع
قاہرہ(آئی این پی)مصر میں ہنگامی حالت کے نفاذ میں3 ماہ کی مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ ہنگامی حالت میں7 ویں بار3 ماہ کیلئے توسیع کی گئی۔ یاد رہے کہ مصری شہر سکندریہ اور تانتہ میں اپریل 2017 میں داعش کی طرف سے ہونے والے بم حملوں میں 45 افراد ہلاک اور 125 زخمی ہو گئے تھے۔ ان واقعات کے بعد صدر عبدالفتاح السیسی نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی تھی ۔