نئی دہلی، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم رہنما سمیت 10 طلبہ پر غداری کا مقدمہ
نئی دہلی (صباح نیوز) پولیس نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے سابق سٹوڈنٹ لیڈر کنہیا کمار اور خالد عمر سمیت 10 طلبا کے خلاف تین برس پرانے معاملے میں غداری کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ کنہیا کمار نے کہا ہے کہ پارلیمانی انتخابات سے ذرا پہلے مقدمہ دائر کئے جانے سے یہ ظاہر ہے کہ اس کے پیچھے سیاست کارفرما ہے۔ دلی پولیس نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طلبا کنہیا کمار، خالد عمر اور ائر بھان بھٹا چاریہ اور سات کشمیری طلبہ کے خلاف فروری 2016 میں یونیورسٹی کیمپس میں ایک پروگرام کے دوران مبینہ طور پر ملک دشمن نعرے لگانے کے الزام میں میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں 12 ہزار صفحات پر مشتمل فرد جرم داخل کی ہے۔ عدالت اس فرد جرم پر آج غور کرے گی۔