کوئٹہ، مغوی نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی عدم بازیابی پر اہلیہ کا بچوں کے ہمراہ خودسوزی کا اعلان
کوئٹہ (صباح نیوز)کوئٹہ کے مغوی نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی عدم بازیابی پر ان کے اہل خانہ شدید پریشانی کاشکار ہیں اور ان کی اہلیہ نے عدم بازیابی کی صورت میں بچوں کے ہمراہ وزیراعلی ہائوس کے سامنے خودسوزی کا اعلان کر دیا ہے۔مغوی نیوروسرجن ڈاکٹرابراہیم خلیل کی اہلیہ نے بتایا کہ ایک ماہ سے زائد عرصہ کے باوجود ان کے شوہر کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔، ان کی عدم بازیابی پر انہیں شدید تشویش ہے۔ان کی اہلیہ کا کہناتھا کہ ہمیں ڈاکٹرصاحب کی زندگی کے بارے میں تشویش لاحق ہوگئی ہے، صوبائی وزیرداخلہ ایک بار ان کے گھر آئے،اس کے علاوہ کسی حکومتی عہدیدار نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ڈاکٹرابراہیم خلیل کی اہلیہ نے الزام عائد کیا کہ ان کے شوہر کی بازیابی کے لئے کچھ نہیں کیا جا رہا۔