• news

قطر نے شام سے تعلقات کی بحالی کے احکامات کو مسترد کردیا

دوحہ (نیٹ نیوز)قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے دمشق میں سفارت خانہ کھولنے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے شام کے صدر بشار الاسد کو ’جنگی مجرم‘ قرار دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کی رپورٹ کے مطابق دوحہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ ’اس وقت شامی حکومت سے تعلقات بحال کرنا جنگی جرائم میں ملوث شخص کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے مترادف ہے اور یہ قابل قبول نہیں ہونا چاہیے‘۔انہوں نے کہا کہ یہی وجوہات ہیں کہ 2000 میں بلامقابلہ منتخب ہونے والے بشار الاسد جو 8 سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران بھی اقتدار میں ہیں، انہیں عالمی برادری سے خارج کردیا گیا تھا۔قطر کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بشارالاسد کی حکومت میں دمشق کو دوبارہ عرب لیگ میں شامل ہونیکی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن