قومی بلے باز حارث سہیل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کردی
لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کردی ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے حارث سہیل کی انجری کا جائزہ لیا۔قومی کرکٹر حارث سہیل کا ایم ار آئی سکین کروایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث سہیل کے ایم آر آئی کی رپورٹ آج یا کل موصول ہوجائے گی۔گھٹنے کی انجری کا شکار ہونیوالے حارث سہیل کو جنوبی افریقہ سے وطن واپس بلا لیا گیا تھا۔