• news

ڈیل سٹین نے سٹورٹ براڈ اور رنگنا ہیراتھ کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر )سٹار جنوبی افریقن فاسٹ بائولر ڈیل سٹین نے ٹیسٹ کرکٹ میں سٹورٹ براڈ اور رنگنا ہیراتھ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ اسطرح وہ زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر آٹھویں بائولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں دو وکٹیں لیکر براڈ اور ہیراتھ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر یہ اعزاز حاصل کیا۔تینوں بائولرز نے یکساں 433 وکٹیں لے رکھی ہیں، اب سٹین کو سابق بھارتی بائولر کیپل دیو کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید دو وکٹیں درکار ہیں اگر وہ کیپل کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو گئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے بائولرز کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آ جائیں گے۔ کیپل نے 434 وکٹیں لے رکھی ہیں، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن