وفاق کا سندھ حکومت گرانے کا ارادہ نہیں: ندیم افضل چن، وزیراعظم کے ترجمان مقرر، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن کو وزیراعظم عمران خان کا ترجمان مقرر کردیا گیا۔ وہ اعزاز ی طور پر وزیراعظم کے ترجمان کے طور پر خدمات سرانجام دینگے۔ ندیم افضل چن کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔دریں اثنا ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ وفاق کا سندھ حکومت گرانے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ یہ ہماری ترجیح ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سب کو ذمہ داری سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتساب اور جمہوریت الگ الگ چیزیں ہیں، اگر عوامی مسائل کیلئے اکٹھے ہوں گے تو یہ جمہوریت سے ہی حل ہوں گے، اس ایجنڈے میں اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
ندیم افضل چن